پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ

ویب ڈیسک  منگل 7 فروری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

خیبر پختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اورچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امداد اللہ بوسال شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی کے پی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پختونخوا پولیس صوبے میں انتخابات کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے انتخابات کے لیے فورسز کی تعیناتی کا پلان بھی پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشت گردی کے اِکا دُکاواقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس میں کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا گورنرر کا اختیار ہے،ہم معاونت کریں گے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے لا  وِنگ نے بھی انتخابات سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔