- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
- جسم پر 34 ٹیٹو کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ بنانے والے دو مارول مداح
- آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- بنوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل
- منگھوپیر میں واٹر بورڈ کے عملے کو پانی کے غیر قانونی کنکشن کیخلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی
- سندھ بھر میں ڈاکٹروں کا چھٹے روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ، مریضوں کو مشکلات
- عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت، ٹرمپ کی کم جونگ ان کو مبارکباد
- کراچی میئرشپ کیلیے مذاکرات؛ ن لیگ کا پی پی سے ’ڈپٹی میئر‘ کا مطالبہ
- علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر
پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت

فوٹو ایکسپریس
پشاور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، پاکستان نے پہلے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی، ہمارے حوصلے اب بھی جوان ہیں اورپوری قوم مل کر اب بھی دہشت گردی کو شکست دے گی۔
وہ منگل کے روز اپنے ایک روزہ دورہ پشاور کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور صوبائی وزیر سید مسعود شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پشاور دھماکے کے فورا بعد نہیں آیا تاکہ امدادی سرگرمیوں میں خلل نہ پڑے، افسوس ہے کہ اتنے زیادہ افراد اس دھماکے میں شہید ہوئے، زخمیوں سے بھی ملاقات کی، جو دھماکا ہوا اس میں فاسفورس کا استعمال کیاگیا جو نہایت ہی خطرناک ہوتا ہے، دہشت گردی کا یہ گھناﺅنا واقعہ بڑا ہی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کی تعریف کرتاہوں کہ اتنا بڑا دھماکا اوراس کے زخمیوں کو سنبھال لیا، شہدا کے لیے مرکز کی جانب سے بیس لاکھ روپے اور زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اضافہ ہورہا ہے ، کوئی بھی معاوضہ کسی بھی رشتہ کا متبادل نہیں ہوسکتا ،یہ دہشت گردی جو دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اس کا قلع قمع کیاجائے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جس طرح گزشتہ کئی سالوں کے دوران دہشت گردی کا مقابلہ کیا اسی طرح اب بھی مقابلہ کیاجائے گا۔ دنیا کی کوئی طاقت اتنی کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی جس طرح پاکستان نے کیا، پاکستان کے مغرب کی جانب کئی ممالک تباہ ہوئے لیکن پاکستان کی افواج ،عوامی نمائندوں ،حکومت اور عوام نے مل کر اس عفریت کو روکا ، ہم اب بھی دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کا قلع قمع کریں گے، ایک زخمی دو دھماکوں کا غازی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور مرکزی حکومت چوکنی ہے اور ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کرینگے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔