- پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف طلبہ تنظیم کا صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان
- عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا
- عمران خان نے 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے درخواست دے دی
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- معاشرہ اور عدم برداشت
- آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار
- نئے کھلاڑی بابراعظم جیسا نہیں کھیل سکتے، حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، شاداب
- 8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد، ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم
- سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ
- پی ٹی آئی وکیل کی درخواست منظور کی تو عمران گرفتار ہوجائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی
- حکومتی بے عملی سے توانائی کے مسائل میں اضافہ، حل نظر نہیں آرہا
- افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
- ’’آئی لو یو احمد شہزاد‘‘
- کیریبیئن کشتی رنز کے طوفان میں ڈوب گئی
- اسلام آباد اور لاہور سے منشیات قطر، دبئی اور بنکاک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل
- دورہ پاکستان؛ اسٹارز سے عاری کیوی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
- مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا
- کیا تنزانیہ کی پراسرار جھیل جانوروں کو پتھر کا بنا رہی ہے؟
پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت

فوٹو ایکسپریس
پشاور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، پاکستان نے پہلے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی، ہمارے حوصلے اب بھی جوان ہیں اورپوری قوم مل کر اب بھی دہشت گردی کو شکست دے گی۔
وہ منگل کے روز اپنے ایک روزہ دورہ پشاور کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور صوبائی وزیر سید مسعود شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پشاور دھماکے کے فورا بعد نہیں آیا تاکہ امدادی سرگرمیوں میں خلل نہ پڑے، افسوس ہے کہ اتنے زیادہ افراد اس دھماکے میں شہید ہوئے، زخمیوں سے بھی ملاقات کی، جو دھماکا ہوا اس میں فاسفورس کا استعمال کیاگیا جو نہایت ہی خطرناک ہوتا ہے، دہشت گردی کا یہ گھناﺅنا واقعہ بڑا ہی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کی تعریف کرتاہوں کہ اتنا بڑا دھماکا اوراس کے زخمیوں کو سنبھال لیا، شہدا کے لیے مرکز کی جانب سے بیس لاکھ روپے اور زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اضافہ ہورہا ہے ، کوئی بھی معاوضہ کسی بھی رشتہ کا متبادل نہیں ہوسکتا ،یہ دہشت گردی جو دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اس کا قلع قمع کیاجائے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جس طرح گزشتہ کئی سالوں کے دوران دہشت گردی کا مقابلہ کیا اسی طرح اب بھی مقابلہ کیاجائے گا۔ دنیا کی کوئی طاقت اتنی کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی جس طرح پاکستان نے کیا، پاکستان کے مغرب کی جانب کئی ممالک تباہ ہوئے لیکن پاکستان کی افواج ،عوامی نمائندوں ،حکومت اور عوام نے مل کر اس عفریت کو روکا ، ہم اب بھی دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کا قلع قمع کریں گے، ایک زخمی دو دھماکوں کا غازی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور مرکزی حکومت چوکنی ہے اور ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کرینگے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔