- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، مینار پاکستان جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین میں میزائل فائر کردیا
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے حضرو اٹک میں کارروائی کی (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے حضرو اٹک کے علاقے میں قائم نجی ایکسچینج کمپنی کی دو برانچوں پر چھاپہ مار کر 5 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بر آمد کرلی۔
ایف آئی اے کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں واقع گریٹ یونین کمپنی کی برانچ نمبر 7 اور برانچ نمبر 10 غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور بغیر سسٹم کے بلیک میں غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث پائی گئیں، 5 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔
دونوں برانچوں کے غیر قانونی کاونٹرز B سے 2 کروڑ 40 لاکھ 77 ہزار 5 سو روپے، 81 ہزار سے زائد سعودی ریال، 42 ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ، 5 ہزار 8 سو امریکی ڈالر و دیگر غیر ملکی کرنسی، موبائلز و ڈیپازٹ سلپس وغیرہ برآمد ہوئیں۔
جبکہ دوسری دکان سے بھی 12 لاکھ روپے سمیت 37 ہزار سے زائد سعودی ریال و غیر ملکی کرنسی برامد ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔