پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک  منگل 7 فروری 2023
محمد خان بھٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اہلیہ (فوٹو: فائل)

محمد خان بھٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اہلیہ (فوٹو: فائل)

 لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست محمد خان بھٹی کی اہلیہ کوثر پروین نے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی پرنسپل سیکرٹری سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اہلیہ کے مطابق محمد خان بھٹی سے کل شام چھ بجے آخری بار فون پر رابطہ ہوا تھا، انہوں نے بتایا تھا کہ اُنہیں کچھ نامعلوم افراد اپنے ساتھ لیجا رہے ہیں۔

محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ انکے شوہر کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔