- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کورنگی میں کارروائی کے دوران گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام کیٹامائن قبضے میں لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کورنگی کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ایک مشکوک گاڑی سے 254 کلو گرام کیٹامائن برآمد کرلی گئی، برآمد شدہ کیٹامائن گریس ڈرموں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کیجا رہی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دیگر کامیاب کارروائیوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران پشین یارو کے دوردراز پہاڑی علاقے سے 136 کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی جبکہ تربی کے قریب زیر تعمیر مکان سے 200 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ باچا خان ائرپورٹ پشاور پر شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 3 ہیروئن جبکہ ایک چرس سے بھرا کیپسول برآمد ہوا۔
ملتان ائرپورٹ پر ملکی نجی ائر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔