کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی

ویب ڈیسک  منگل 7 فروری 2023
زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو (فوٹو: فائل)

زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو (فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: کوئٹہ میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے ایک مزدور جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سٹیورٹ روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران چھت گرنے سے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے، عمارت کے ملبے سے ایک مزدور کی لاش جبکہ 5 کو زخمی حالت میں نکالا گیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ و دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے  عمارت کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو بھر پور امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر  سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور امدادی سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔