پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 7 فروری 2023
پاک فضائیہ نے ترکیہ کی مدد کےلیے سی 130 طیارہ روانہ کیا ہے جو اب وہاں پہنچ چکا ہے۔ فوٹو: پاکستان ایئرفورس

پاک فضائیہ نے ترکیہ کی مدد کےلیے سی 130 طیارہ روانہ کیا ہے جو اب وہاں پہنچ چکا ہے۔ فوٹو: پاکستان ایئرفورس

  کراچی: ترکیہ اور شام کے ہولناک زلزلے کے بعد پاک فضائیہ نے امدادی ٹیم اور سامان ترکیہ روانہ کیا ہے جس میں تمام ضروری اشیا کے ساتھ ساتھ شہر میں سرچ اینڈ ریسکیو کے ماہرین کی ایک ٹیم بھی شامل ہے۔ اب یہ طیارہ ترکیہ پہنچ چکا ہے۔

ترجمان پاکستان ائرفورس کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور کمبل لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچ گیا ہے۔ طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔