کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک  منگل 7 فروری 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی وڈ کے دو سپر اسٹار اداکارہ کیارا ایڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز چار فروری کو جیسلمر میں ہوا، ہلدی، مہندی اور سنگیت کی محافل کے بعد منگل کے روز دونوں کی شادی ہوئی۔


View this post on Instagram

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

نو شادی شدہ جوڑے نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگرام پر کردیا ہے اور دلچسپ کیپشن لکھا ہے کہ اب ہماری مستقل بکنگ ہوگئی ہے۔

شادی کی تقریب میں شوبز کی معروف شخصیات شاہد کپور، کرن جوہر، جوہی چاؤلہ اور دیگر نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس ہوٹل نے بھی بالواسطہ طور پر سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تصدیق کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔