- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
- کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے متجاوز، شہری ذہنی اذیت سے دوچار
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- آئی ایم ایف کا دباؤ؛ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی
- بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان
- پی ایس ایل 8؛ رنز کے سونامی میں کئی ریکارڈز بہہ گئے
عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر وفد کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کررہے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ وزارت خزانہ)
اسلام آباد: عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں ورلڈ بینک کے فنڈ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورگیس نے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں میکرو اکنامک فریم ورک اور مستقبل کے ترقیاتی روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میتھیو ورگیس نے چیلنجنگ معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور معاشی استحکام کے لیے عالمی بینک کی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔
اسحاق ڈار نے سیلاب سے بحالی کی کوششوں میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا اور پاکستان میں عالمی بینک کے فنڈ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔