لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس

ویب ڈیسک  بدھ 8 فروری 2023
اس گروپ نے 16 دسمبر 2022 کو موبائل پر حملہ کر کے 6 اہلکاروں کو شہید کیا، پولیس حکام—فائل فوٹو

اس گروپ نے 16 دسمبر 2022 کو موبائل پر حملہ کر کے 6 اہلکاروں کو شہید کیا، پولیس حکام—فائل فوٹو

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اور مقابلے میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور پولیس پر حملوں میں ملوث اظہر الدین گروپ کا خاتمہ کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروپ لکی مروت سے ٹانک کی جانب جا رہا تھا، اس گروپ نے 16 دسمبر 2022 کو موبائل پر حملہ کر کے 6 اہلکاروں کو شہید کیا، اسی گروپ نے 20 اگست 2022 کو لکی مروت شہر میں اے ایس آئی کو شہید کیا تھا، پولیس

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔