- افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان کے نام بڑا ریکارڈ
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا
- روسی فوجیوں کو اولمپک میں کھلانے کی تجویز پر یوکرینیوں کے تحفظات
- عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- امریکا: اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- لیسکو کا زمان پارک میں بجلی کی مبینہ چوری پر نوٹس جاری
- ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی میں سیاسی جماعت کا بلدیاتی امیدوار ڈکیتی کرتے ہوئے گرفتار
- چاند پر بکھرے کانچ کے ٹکڑوں میں اربوں ٹن پانی موجود
- ای سی سی کا 173 ادویات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم
- بھارتی سکھوں کا گرفتار نوجوانوں کی رہائی کیلیے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم
- کوئٹہ، رمضان سستا بازار میں مارکیٹ ریٹ پر اشیا کی فروخت
- کراچی: ملیر میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
- پشاور میں مفت آٹے پر عوام کا دھاوا، لوگ جان کی پروا کیے بغیر چلتے ٹرک پر لٹک گئے
- جسٹس منصوراور جسٹس مندو خیل کا فیصلہ ہمارے بیانیے کی جیت ہے، مریم نواز
- سپریم کورٹ کے وکیل منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر
- جرمنی میں بدترین ہرتال نے نقل و حمل کا نظام درہم برہم کردیا
- رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب کا اضافہ
- برطانوی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد اسکاٹش حکومت کے سربراہ منتخب
گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا

پلیٹ فارم نے پاکستان کوفراخ دلی سے موقع فراہم کیا،ندیم ناصر،حسنین لاکھانی و دیگر۔ فوٹو: ایکسپریس
ریاض: سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والا گلوبل ٹیکنالوجی کنونشن لیپ پاکستانی ٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے سعودی عرب کی ملٹی بلین ڈالر کی مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا۔
پاکستانی ٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو امید ہے کہ سعودی عرب کی ڈیجیٹل اکانومی میں کی جانے والی خطیر سرمایہ کاری اور میگا پراجیکٹس پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر کیلیے نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے مینا ریجن میں اشتراک عمل کے بھرپور مواقع مہیا کریں گے۔
ریاض میں6فروری سے شروع ہونے والے اس چار روزہ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے ایک لاکھ سے زائد ٹیک اینوویٹرز اور لیڈنگ ایکسپرٹ حصہ لے رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے اس عالمی میلے میں پاکستان بھی نمایاں طور پر شرکت کررہا ہے، اس سال ہونے والے شو میں پاکستان سے 18آئی ٹی کمپنیاں اور 10اسٹارٹ اپس حصہ لے رہے ہیں۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ کے تعاون سے خصوصی پویلین قائم کیا ہے جس میں 12کمپنیاں شامل ہیں۔
سافٹ ویرایز سروس اور کلاؤڈ ایپلی کیشنز بنانے والی پاکستانی آئی ٹی کمپنی Shispareکے سی ای او ارسلان خان نے لیپ کے پلیٹ فارم کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مڈل ایسٹ اور سعودی عرب پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کیلیے ان ٹیپ مارکیٹ ہے جہاں ہمارے لیے بھرپور امکانات موجود ہیں۔
لیپ میں شریک پاکستانی آئی ٹی فرم Sepia Solutionsکے بزنس ڈیولپمنٹ منیجر محمد حنیف نے کہا کہ امریکا پاکستان کی روایتی مارکیٹ ہے تاہم اب یو رپ اور امریکا ریسیشن کا شکار ہیں جب کہ مڈل ایسٹ اور سعودی عرب کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے، مڈل ایسٹ اور سعودی عرب کی مارکیٹ میں پیدا ہونے والے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آئی ٹی کی تدریس کے معیار کو انڈسٹری کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔
لیپ میں8پاکستانی اسٹارٹ اپس کو نمایاں کرنیوالے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اگنائٹ کے منیجر کمیونی کیشنز ندیم ناصر نے کہا کہ ڈیجیٹل کوآپریشن پاکستان کیلیے ایک بہت موثر پلیٹ فارم ہے،سعودی عرب کے زیر قیادت اس پلیٹ فارم نے پاکستان کو بہت فراخ دلی کے ساتھ موقع فراہم کیا۔
لیپ میں شریک پاکستان کے ایک منفرد اسٹارٹ اپ ایگری دنیا کے کو فاؤنڈر Ameet Tarbaniنے کہا کہ لیپ میں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے ،انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ایگری کلچر کماڈیٹیز کی امپورٹ کے لحاظ سے اچھی مارکیٹ ہے۔
استعمال شدہ اوون کے کپڑوں سے تیار شدہ ری سائیکل اوون کو بلاک چین اور جدید سینسرز کی مددسے ٹریس ایبل بنانے والے کراچی کے اسٹارٹ اپ داتانی میٹریل سائنس کمپنی کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر حسنین لاکھانی نے کہا کہ وہ لیپ کے پلیٹ فارم سے گلف اور سعودی مارکیٹ ایکسپلور کررہے ہیں ان کی ری سائیکل اور ٹریس ایبل اوون کی یورپ کی مارکیٹ میں کافی ڈیمانڈ ہے، اس سال لیپ کے پلیٹ فارم سے اسٹارٹ اپ کے کمپٹیشن ’’راکٹ فیول‘‘ میں چار پاکستانی اسٹارٹ اپس سیمی فائنل کے لیے منتخب ہوئے ہیں جن میں MyTM، ڈی جی کھاتہ، Valeemاور Gridizenشامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔