- کراچی میں غربت سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کرلی
- میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا، عمران خان
- وسیم اکرم نے پاکستان کو ’’ون ڈے ورلڈکپ‘‘ کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدیا
- منڈی بہاالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا
- عمران خان پر درج دہشت گردی کیسز کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
- ٹرمپ کے اہل خانہ نے بیرون ملک سے ملنے والے 100 سے زائد قیمتی تحائف ہڑپ لیے
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
- ٹی ٹی پی میں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی
- افغانستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا لیکن کلاسیں ویران ہیں
- عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش، دہشتگردی کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور
- تحریک انصاف کے رہنماؤں کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقات، الیکشن پر تبادلہ خیال
- لیجنڈز لیگ؛ آفریدی نے ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی
- زرعی فارمنگ کیلئے پاک فوج سے بہتر کوئی ادارہ نہیں، اوکاڑہ میں کسان ریلی
- بزنس مین نے میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا
- بھارتی پنجاب میں امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے 4 روز سے انٹرنیٹ بند
- کراچی؛ سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما مولانا عبدالقیوم فائرنگ سے قتل
- زمان پارک آپریشن؛ مریم نواز، رانا ثنا و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
- روسی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، روسی قونصلیٹ
- موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں 32 فیصد کمی ریکارڈ
زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں

پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ پہنچ گیا
اسلام آباد: ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان سے امدادی سامان اور ریسکیو ٹیموں پر مشتمل خصوصی پروازیں دوسرے روز بھی انقرہ اور دمشق پہنچ گئیں۔
ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی۔130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ پہنچ گیا ہے۔
پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 18634 پاؤنڈ امدادی سامان لے کر پہنچا۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ زلزلے کے باعث پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کردی گئی، جس میں خیمے اور کمبل شامل ہیں۔ روانگی کے وقت وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر، چیئرمین این ڈی ایم اے اور شام کے سفیر بھی ائرپورٹ پر موجود تھے۔ امدادی سامان اسلام آباد ائرپورٹ سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا۔
زلزلے سے متاثرہ شامی بہن بھائیوں کے لیے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں شام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ اسلام آباد ائرپورٹ سے بھیجا گیا امدادی سامان شام میں تعینات پاکستانی سفیر شاہد علوی وصول کریں گے۔ مزید امدادی سامان براستہ روڈ شام اور ترکیہ کے لیے جلد روانہ کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔