ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 8 فروری 2023
پیر ودھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عمار یاسر کو گرفتار کرلیا

پیر ودھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عمار یاسر کو گرفتار کرلیا

 راولپنڈی: اپنی والدہ پر تشدد اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینےو الا بیٹا گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ میرے بیٹے عمار یاسر نے مجھ پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔

راولپنڈی کی پیر ودھائی پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عمار یاسر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی راول ماہم خان نے کہا ہے کہ والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔ ملزم کو قر ار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔