- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی20: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی

دونوں بورڈز کو بیٹھ کر معاملے کا حل ڈھونڈنا چاہیئے، سابق آل راؤنڈر (فوٹو: فائل)
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق نے ایشیاکپ پاکستان بجائے کسی اور ملک میں کروانے کے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے فیصلے کی حمایت کردی۔
سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ایشیاکپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کروانا ایک بہترین آپشن ہے، اس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ ویسے بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی سے روکنے کے تصور سے متفق نہیں، البتہ میرے خیال میں دونوں بورڈز کو بیٹھ کر معاملے کا حل ڈھونڈنا چاہیئے ۔
مزید پڑھیں: ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
قبل ازیں پاکستان اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سمیت اعلیٰ حکام نے بحرین میں ملاقات کی تھی تاہم وینیو کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہ آسکا جبکہ بھارتی ٹیم کے ایشیاکپ کیلئے دورہ پاکستان پر بھی ڈیڈلاک برقرار رہا۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاکپ 2023 میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔
مزید پڑھیں: اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
بی سی سی آئی کے عہدیدار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاکپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔