پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم

ویب ڈیسک  بدھ 8 فروری 2023
پی آئی اے کے جعلی ڈگری پر برطرف ملازمین کو گزشتہ مراعات دینے کی بھی ہدایت دی گئی:ٖفوٹو:فائل

پی آئی اے کے جعلی ڈگری پر برطرف ملازمین کو گزشتہ مراعات دینے کی بھی ہدایت دی گئی:ٖفوٹو:فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے جعلی ڈگری پر برطرف پی آئی اے کے ملازمین کی بحالی کا حکم دے دیا۔

قادرمندوخیل کی سربراہی میں پی آئی اے کے ملازمین سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی  نے جعلی ڈگری پر برطرف 840 ملازمین کو گزشتہ مراعات دینے کی بھی ہدایت کی اورڈی جی سول ایوی ایشن کو جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف درج مقدمات بھی ختم کرنے کاحکم دیا۔

کمیٹی  نے 2009ء سے اب تک جعلی ڈگری پر برطرف ملازمین کو بحال کرنے کی ہدایت کی۔

خصوصی کمیٹی نے سول ایوی ایشن کے650نکالے گئے ملازمین کو بھی ملازمت پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سی ای اوپی آئی اے ،ڈی جی سول ایوی ایشن اور سیکرٹری ایوی ایشن کو ملازمت سے فارغ کرنے کی بھی سفارش کی۔ تینوں افسران کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جاری مراسلے میں قادر مندو خیل کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو 21 جنوری کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔  حکمنامے میں سی ای او پی آئی اے اور ڈی جی سی اے اے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

 

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔