- پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف طلبہ تنظیم کا صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان
- عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا
- عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے دارالحکومت پہنچ گئے
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- معاشرہ اور عدم برداشت
- آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار
- نئے کھلاڑی بابراعظم جیسا نہیں کھیل سکتے، حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، شاداب
- 8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد، ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم
- سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ
- پی ٹی آئی وکیل کی درخواست منظور کی تو عمران گرفتار ہوجائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی
- حکومتی بے عملی سے توانائی کے مسائل میں اضافہ، حل نظر نہیں آرہا
- افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
- ’’آئی لو یو احمد شہزاد‘‘
- کیریبیئن کشتی رنز کے طوفان میں ڈوب گئی
- اسلام آباد اور لاہور سے منشیات قطر، دبئی اور بنکاک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل
- دورہ پاکستان؛ اسٹارز سے عاری کیوی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
- مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا
- کیا تنزانیہ کی پراسرار جھیل جانوروں کو پتھر کا بنا رہی ہے؟
شام میں ملبے تلے دبی بچی 17 گھنٹے تک چھوٹی بہن کی ڈھال بنی رہی؛ ویڈیو وائرل

شام اور ترکیہ میں زلزلے میں 10 ہزار افراد جاں بحق ہوگئے، فوٹو: ویڈیو گریب
دمشق: شام کے زلزلے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے میں دبی 10 سالہ بہن اپنی چھوٹی بہن کے سر کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے 17 گھنٹے تک ڈھال بنی رہی۔ دونوں بہنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے میں تیسرے روز بھی ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد دس ہزار تک جا پہنچی ہے وہیں ملبے سے معجزاتی طور پر زندہ نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
ایسی ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ ملبے میں دبی ہوئی ہے اور پتھروں کے بوجھ سے وہ ہل بھی نہیں پا رہی ہیں۔ وہ بچی اپنی چھوٹی بہن کے سر کو زخمی ہونے سے بچا رہی ہے اور اسے دلاسہ دے رہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ملبے کے ڈھیر پر مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
بچی ریسکیو اہلکاروں کو دیکھ کر کہتی ہے کہ آپ ہمیں یہاں سے نکال لیں، میں ساری عمر آپ کی خدمت کروں گی جس سے وہاں موجود تمام افراد کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔
امدادی رضاکار بچی کو بہلانے کے لیے اس سے کھلونوں اور کھیلوں کی باتیں کرتے ہیں تاکہ بچی کا دھیان حادثے سے ہٹ جائے اور تب تک ریسکیو ٹیم کے دیگر ارکان نے دونوں بچیوں کو بحفاظت نکال لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔