- پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف طلبہ تنظیم کا صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان
- عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا
- عمران خان نے 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے درخواست دے دی
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- معاشرہ اور عدم برداشت
- آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار
- نئے کھلاڑی بابراعظم جیسا نہیں کھیل سکتے، حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، شاداب
- 8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد، ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم
- سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ
- عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
- تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی
- حکومتی بے عملی سے توانائی کے مسائل میں اضافہ، حل نظر نہیں آرہا
- افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
- ’’آئی لو یو احمد شہزاد‘‘
- کیریبیئن کشتی رنز کے طوفان میں ڈوب گئی
- اسلام آباد اور لاہور سے منشیات قطر، دبئی اور بنکاک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل
- دورہ پاکستان؛ اسٹارز سے عاری کیوی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
- مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا
- کیا تنزانیہ کی پراسرار جھیل جانوروں کو پتھر کا بنا رہی ہے؟
اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار

خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی ہر اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار (فوٹو فائل)
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تھانہ آئی میں تعینات پولیس اہلکار کو خاتون کو ڈرا دھمکا کر نازیبا تصاویر بنوانے اوران تصویر کو سوشل میڈیا پرڈالنے کی دھمکیاں دینے کے الزام گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ تھانہ ویمن میں درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اہلکار ڈیڑھ سال سے مختلف ہتھکنڈوں سے خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا۔
ملزم پولیس اہلکار نے زبردستی خاتون کے موبائل فون سے اپنے موبائل فون پر خاندان کے دیگر لوگوں کی تصاویر بھی بھیجیں اور خاتون سے زبردستی نازیبا تصاویر بھی بنوائیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نعمان نامی وفاقی پولیس کے اہلکار نے میری مدد کرنے کے بہانے ہمدردی کاجھانسہ دیکر موبائل نمبر لیا اور میری مرضی کے خلاف زبردستی میری بولڈ تصاویر بنائیں۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار مجھے، میرے خاوند اور بچوں کو مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے۔ ہماری زندگی اجیرن بنادی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔