- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی20: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم

(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں تاہم کچھ لوگ زیادہ نفع کیلیے تیل کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں جن کے خلاف حکومت ایکشن لے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور قلت پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عوام کیلیے تیل اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، ملک میں بیس دن کا پیٹرول اور تیس دن کا ڈیزل موجود ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ چند لوگ ہیرا پھیری کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کررہے ہیں ایسے لوگوں اور کمپنیوں کا لائنسنس منسوخ کریں گے،جب ریاست قدم اٹھائے گی تو پھر آپ لوگ نیوز کانفرنسز کررہے ہوں گے۔ ذخیرہ اندوزوں سے درخواست ہے رک جائیں ورنہ نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تیل ذخیرہ کرنے والے یہ سمجھ رہے ہین کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے جارہا ہے، حکومت کا تیل کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت میں بہتری کیلیے اقدامات کررہی ہے، معیشت کی ترقی سے عوام خوش حال ہوں گے، حکومت کا کام عوام کیلیے سہولیات پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پمپ مالکان نے قیمتیں بڑھنے کے پیش نظر پیٹرول پمپس بند یا پھر تیل فراہمی کی مقدار محدود کردی ہے۔ چیئرمین اوگرا نے پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ ایسے پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔