- سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا
- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی20: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی

(فوٹو: فائل)
راولپنڈی کے تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں لوسر شرفو میں 11سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ، نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو بچی کو مبینہ زیادتی بنانے کے بعد علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے اطلاع ملنے پر بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق پولیس ایمرجنسی پر ون فائیو پر گیارہ سالہ بچی کے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کانشانہ بنائے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر اہلکار موقع پر پہنچے جہاں بچی کے ورثہ نے بتایاکہ بچی سے ملنے والی معلومات کے مطابق بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار لوسر شرفو کے قریب سے بہانے سے بچی کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور لوسر شرفو کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچی رکشے میں بیٹھ کر قریبی ہسپتال پہنچی جہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کو میڈیکل کے لیے واہ جنرل اسپتال منتقل کیا۔ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ کا سخت نوٹس لیکر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار کو فوری موقعہ پر پہنچنے اور ملزم کو فوری تلاش کرکے گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔
سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، سی پی او راولپنڈی کا مزید کہناتھا کہ بچوں سے زیادتی پر زیروٹالیرنس پالیسی ہے ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادلوائے جائے گی۔۔۔۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔