- بھارت میں علیحدگی پسند جنگجو پولیس اہلکار کو قتل کرکے جیل سے فرار
- مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے تحت کراچی میں بدھ کو بارش کا امکان
- عمران خان کی پیشی کی کوریج کرنے والی ایکسپریس نیوز ٹیم پر پولیس کا تشدد
- لاہور؛ زیرِحراست شہری کی ہلاکت پر 4 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج
- عمران خان نے رانا ثناء اللہ کے بیان سے متعلق درخواست عدالت میں دائر کر دی
- خاتون کے لاش کے ٹکرے ملنے کا معمہ حل، ملزم گرفتار
- اب عمران یا ہم میں سے کوئی ایک بچے گا، وزیر داخلہ
- عدلیہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے بیان کا نوٹس لے، اسد عمر
- طالبان کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح پر افغان ٹیم کو مبارک باد
- پاکستان سے جیت، افغان کھلاڑیوں پر آئی فون، ڈالرز کی برسات
- پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف طلبہ تنظیم کا صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان
- عماد وسیم نے شارجہ کی پچز اور کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا
- عمران خان پیشی کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے،متعدد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- معاشرہ اور عدم برداشت
- آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار
- نئے کھلاڑی بابراعظم جیسا نہیں کھیل سکتے، حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، شاداب
- 8ماہ میں موبائل فونز 68 فیصد، ایل این جی درآمدات 17 فیصد کم
- سرکاری حج اخراجات میں 45 سے 50 ہزار تک کمی کا عندیہ
- پی ٹی آئی وکیل کی درخواست منظور کی تو عمران گرفتار ہوجائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
کراچی میں دو علیحدہ علاقوں سے انسانی دھڑ اور بازو برآمد

فوٹو اسکرین گریپ
کراچی: شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر میں واقع قرستان میں سفری بیگ سے نامعلوم شخص کا دھڑ اور بنارس پل کے قریب واقع ندی کے کنارے سے ایک انسانی بازو بھی ملا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، ملنے والے دھڑ اور بازو کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر تھانے کی حدود میں واقع پاپوش قرستان سےسفری بیگ سے نامعلوم شخص کا دھڑ ملا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ کچھ فاصلے سے پیرآباد تھانے کےعلاقے بنارس پل کے قریب واقع ندی کے کنارے سے ایک انسانی بازو بھی ملا۔
اطلاع ملنے پر پولیس دونوں مقام پر پہنچ گئی اور پولیس نے ملنے والے انسانی دھڑ اور بازو کو تحویل میں لینے کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ اوپاپوش نگر شوکت اعوان نے بتایا کہ سفری بیگ سے دھڑ کے ساتھ ہاتھ پاؤں اورسرموجود نہیں تھا، سفری بیگ سے پولیس کو آلہ قتل چھری ، ہتھوڑی اور ایک خاتون شال ملی ہے جس سے دھڑ لپٹا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ کی مدد سے مقتول کے جسم کے اعضا کاٹے ہیں، ملنے والے انسانی بازوکے ساتھ بھی کسی خاتون نے کپڑے ملنے کی اطلاعات ہیں۔ انسانی بازو کا فنگر پرنٹس کی مدد سےشناخت کی کوشش کی گئی لیکن شناخت نہیں ہوسکی ،فنگرپرنٹس ڈیوائسزسے شناخت کے لیے انسان کے دونوں ہاتھوں کی تین تین انگلیاں درکارہوتی ہیں لیکن پولیس کو صرف ایک بازوملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایسی اطلاع ملی تھیں کہ پاپوش نگر قبرستان میں سفر بیگ میں موجود انسانی دھڑ رکشہ میں سوار کوئی خاتون پھینک کر گئی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ہے یہ کام کسی خاتون کے بس کا نہیں ہے اس واقعے میں ایک سے زائد نامعلوم مرد ملوث ہوسکتے ہیں اور یہ کہنا بھی ابھی قبل ازوقت ہو گا کہ ملنے والا انسانی دھڑ اور بازوں ایک ہی انسان کا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔