- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
’سجاد علی کی بہن ہوں‘: کسمپرسی کی زندگی گزارنے والی خاتون کا دعویٰ
کراچی: کسمپرسی کی زندگی گزارنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وہ کلاسیکل گلوکار غلام علی کی پوتی اور سجاد علی کی سگی بہن ہیں اور بھیک مانگ کر یا لوگوں کے گھروں میں پیسے مانگ کر گزار کررہی ہیں۔
نجی پروڈکشن کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ اُن کا نام بشریٰ اختر ہے اور تعلق کلاسیکل موسیقی کے گھرانے سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے غلام علی میرے میرے رشتے کے دادا ہیں کیونکہ معروف غزل گائیک اور لیجنڈری گلوکار اُن کے دادا کے سگے بھائی تھے۔
بشریٰ نے دعویٰ کیا کہ وہ معروف گلوکار سجاد علی کی بہن ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سجاد کی صحت اور خوشیوں کیلیے دعا کرتی ہوں اور کیوں نہ کروں کیونکہ ہمارا ایک ہی خاندان ہے۔
خاتون نے کہا کہ ’میاں قادر بخش کے خاندان کیوجہ ہم موسیقی کی دنیا میں قدم نہیں رکھ سکے تاہم دادا کے بھائی بڑے غلام علی کے خاندان نے بھرپور طریقے سے میوزک کا کام کیا اور آج بھی کررہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گانا چاہتی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ موقع ملے تاکہ پیسہ اور نام کما سکیں۔ خاتون نے چند لوگوں جیسے طافو کا نام لے کر بتایا کہ وہ میرے دادا کے شاگرد تھے۔
بشریٰ نے کہا کہ ‘شاید سجاد علی ہم سے ملنا چاہتے ہیں لیکن وہ ہمارے گھر کے بارے میں نہیں جانتے، میں جانتی ہوں کہ وہ بہت مہربان انسان ہیں’۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ گزر بسر کیلیے بھیک مانگنے اور گھروں پر کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ وہ درباروں میں کمائی کے لیے گاتی ہیں اور پیسے شوہر کے علاج سمیت دو بچوں پر خرچ کرتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔