- مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع
- لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار
- سعودی عرب اور شام کا 11 برس بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
- عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف
- ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
- نادرا کی نئی ایپ، شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنواسکیں گے
- گلوکار طلحہ یونس کو 15 لاکھ مالیت کا گمشدہ بیگ واپس مل گیا
- یوم پاکستان پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب
- دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد
- عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب
- حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روز کیلئے جیل روانہ
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
- پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
- اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں؛ جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلوآئس برآمد
- راولپنڈی میں سوتیلے باپ کا کمسن بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
- چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی
- تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی
- رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں
- سینئرصحافی عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز اور اینکرجاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
- فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا؛ چین
گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی

کیمپ کا آج آغاز، پلیئرز کوسیروتفریح کے مواقع بھی ملیں گے، حسن عمر، اعظم خان۔ فوٹو: فائل
کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا تربیتی کیمپ جمعرات سے کراچی میں شروع ہوگا،غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے سے ہوگی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سی ای او حسن عمر اور منیجر اعظم خان نے ’’کرکٹ پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کپتان سرفراز احمد ان دنوں انفرادی طور پر ٹریننگ کر رہے ہیں، مکمل ٹیم جمعرات سے کیمپ میں شریک ہو گی جب کہ ہفتے کو غیرملکی کرکٹرز بھی جوائن کر لیں گے۔
حسن عمر نے کہا کہ 5فروری کو کوئٹہ میں ہونے والے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح زبردست رہی، اچھی کارکردگی کا تسلسل پی ایس ایل میں بھی برقرار رکھیں گے، کوئٹہ میں ماحول کرکٹ کیلیے بہت شاندار تھا۔
انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہمیں تمام کھلاڑیوں سے ہی امیدیں وابستہ ہیں،وانندو ہسارنگا،افتخار احمد اور نسیم شاہ ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، کپتان سرفراز احمد بھی بھرپور فارم میں آچکے ہیں، ہسارنگا شروع کے میچز میں تو دستیاب ہیں، آگے چل کر ان کی سری لنکن قومی ٹیم کیلیے مصروفیات نہ ہوئیں تو پلے آف میں بھی حصہ لیں گے۔
حسن عمر نے کہا کہ غیرملکی پلیئرز کو ساتھ لے کر چلنا مشکل نہیں ہوتا، ماضی میں بھی کئی بڑے نام ہماری ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
اعظم خان نے کہا کہ پاکستانی ہوں یا انٹرنیشنل تمام کھلاڑیوں کو پیار سے ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے،ابھی تک مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
حسن عمر نے کہا کہ ماضی میں کورونا کی وجہ سے مسائل رہے، اس بار غیر ملکی کرکٹرز کو گھومنے پھرنے کیلیے بھی لے کر جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔