- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
- جسم پر 34 ٹیٹو کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ بنانے والے دو مارول مداح
- آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- بنوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل
- منگھوپیر میں واٹر بورڈ کے عملے کو پانی کے غیر قانونی کنکشن کیخلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی
- سندھ بھر میں ڈاکٹروں کا چھٹے روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ، مریضوں کو مشکلات
- عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت، ٹرمپ کی کم جونگ ان کو مبارکباد
- کراچی میئرشپ کیلیے مذاکرات؛ ن لیگ کا پی پی سے ’ڈپٹی میئر‘ کا مطالبہ
- علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر مقرر
- مائیکروپلاسٹک اور بچوں کی صحت پر اسکے خطرناک منفی اثرات؟
- امریکا کے پانی میں یہ عجیب و غریب مخلوق کیسی؟
ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی

’’نادرا‘‘ کو بھی ڈی سی او کے مبصرین میں شامل کرنے پر غور جاری ہے،دیما ال یحییٰ۔ فوٹو: فائل
ریاض: ریاض میں جاری ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے دوسرے اجلاس میں پاکستان کی ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کے اقدام کو پذیرائی حاصل ہوئی۔
ڈیجیٹل اکانومی کو مضبوط بناکر سماجی اور معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے پرعزم 13 ملکوں پر مشتمل ڈی سی او نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی سے متعلق ڈیجیٹل فرینڈلی انویسٹمنٹ کلائمٹ کو سراہتے ہوئے اس تجربے کو اپنے دیگر رکن ممالک میں ڈیجیٹل اکانومی کو مضبوط بنانے کے لیے بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (DCO) کے دوسرے اجلاس میں پاکستان کے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (FDI) کے اقدامات کو تسلیم کرتے ہوئے، DCO کی سیکرٹری جنرل نے ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
ڈیجیٹل کو آپریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل Deema Al Yahyaنے ریاض میں جاری دوسری جنرل اسمبلی میٹنگ کے سائڈ لائنز پر ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کے اقدامات قابل تعریف ہیں اور ہم حکومت کے پاکستان کے شانہ بشانہ کام کرنے میں خوشی محسوس کریں گے تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ ڈی سی او کے دیگر رکن ملکوں میں بھی اس جیسے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی اقدامات کے زریعے نہ صرف پاکستان بلکہ ڈی سی او کے دیگر ممبر ممالک میں بھی ڈیجیٹل اکانومی کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انھوں نے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ پا کستان کی یونیورسٹی این یو ایس ٹی (نسٹ) پہلے ہی ڈی سی او کے مبصرین میں شامل ہے اور اب پاکستان کے قومی ادارے نادرا کو بھی مبصرین میں شامل کرنے پر غور جاری ہے۔
دیما ال یحییٰ نے کہا کہ ڈی سی او رکن ملکوں کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
ڈیجیٹل اکانومی کو مضبوط بنانے کے لیے سرمائے اور وسائل کی دستیابی کے بارے میں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ڈی سی او مالیاتی اداروں اور نجی شعبہ کو رکن ملکوں کی ڈیجیٹل اکانومی میں پائے جانے والے امکانات سے آگاہ کررہا ہے تاکہ نجی شعبہ اور مالیاتی اداروں کی مدد سے ان ملکوں کے انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنایا جاسکے۔
دیما ال یحییٰ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپ DCO کے اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستانی سٹارٹ اپ ڈیجیٹل معیشت کی اصل طاقت ہیں اور ہم دوسرے رکن ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ان اسٹارٹ اپس کی ترقی اور توسیع میں سہولت فراہم کرنے کے لیے موزوں انفراسٹرکچر، ٹولز اور اقدامات کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
قبل ازیں پریس بریفنگ کے دوران، ال یحییٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ”انفراسٹرکچر کی بہتری اور شعبہ جاتی تبدیلی کے لیے حکومتوں، نجی شعبے، معاشرے اور مالیاتی اداروں کا تعاون ڈی سی او کا اصل جوہر ہے۔ ہم نے ڈیجیٹل اکانومی کے لیے ڈیٹا سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اکانومی کی بہتری کے لیے مالی معاونت پر ان کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد کے لیے مالیاتی اداروں کو شامل کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔