- افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان کے نام بڑا ریکارڈ
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا
- روسی فوجیوں کو اولمپک میں کھلانے کی تجویز پر یوکرینیوں کے تحفظات
- عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- امریکا: اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- لیسکو کا زمان پارک میں بجلی کی مبینہ چوری پر نوٹس جاری
- ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی میں سیاسی جماعت کا بلدیاتی امیدوار ڈکیتی کرتے ہوئے گرفتار
- چاند پر بکھرے کانچ کے ٹکڑوں میں اربوں ٹن پانی موجود
- ای سی سی کا 173 ادویات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم
- بھارتی سکھوں کا گرفتار نوجوانوں کی رہائی کیلیے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم
- کوئٹہ، رمضان سستا بازار میں مارکیٹ ریٹ پر اشیا کی فروخت
- کراچی: ملیر میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
- پشاور میں مفت آٹے پر عوام کا دھاوا، لوگ جان کی پروا کیے بغیر چلتے ٹرک پر لٹک گئے
- جسٹس منصوراور جسٹس مندو خیل کا فیصلہ ہمارے بیانیے کی جیت ہے، مریم نواز
- سپریم کورٹ کے وکیل منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر
- جرمنی میں بدترین ہرتال نے نقل و حمل کا نظام درہم برہم کردیا
- رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب کا اضافہ
- برطانوی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد اسکاٹش حکومت کے سربراہ منتخب
ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ

فوٹو:فائل
لاہور: عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی کے باوجود ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس مافیا نے 15روپے فی کلو کر دیا جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 177 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 681 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمت 264 روپے فی کلو ملک میں کسی جگہ بھی دستیاب نہیں، ملک بھر میں قیمت 340 سے 360 اور پہاڑوں پر 400 روپے میں فروخت جاری ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے جبکہ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اوگرا اور چیف سیکریٹری پنجاب نے پیٹرول اور ایل پی جی کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی لیکن پھر بھی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا بازار گرم ہے۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے اور اوگرا خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں یومیہ 5000ٹن ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے، ایل پی جی انڈسٹری کو ٹیکس فری کیا جائے اور مقامی پیداوار بڑھائی جائے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایشیاء کا سب سے بڑا پلانٹ جے جے وی ایل چلایا جائے جو نہ صرف پاکستان کی ضرورت کو پورا کرے گی بلکہ بیرون ملک سے زر مبادلہ بھی لایا جا سکتا ہے۔ سالوں سے خسارے میں مبتلا سرکاری گیس کمپنی کو ایل پی جی کی اجارہ داری نے بچایا ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔