- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
سہراب گوٹھ، کلفٹن، بفرزون اور جوہر میں کریکر حملوں کے مقدمات درج
کراچی: سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے ملک آغا ہوٹل والی گلی کے قریب واقع انڈس پلازہ کے سامنے ایوب گوٹھ پولیس چوکی کی موبائل پر کیے جانے والے کریکر بم حملے کا مقدمہ 4 نامزد ملزمان زاہد اﷲ، حمیداﷲ ، کامران اورکبیرکے خلاف چوکی کے انچارج سب انسپکٹرملک جاوید کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
زمزمہ کمرشل اسٹریٹ پر واقع ملبوسات کے شوروم کے باہر کیے جانے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دیسی ساختہ بم کو ایک سیاہ رنگے کے تھیلے میں رکھا گیا تھا،اس میں یوریا کھاد اور دیگر کیمیکل ملائے گئے تھے اور دھماکا خیز مواد کا مجموعی وزن ایک کلو کے قریب تھا ،تیموریہ کے علاقے بفرزون سیکٹر15/A-3 میں قائم الرحمن آٹوز پر کیے جانے والے کریکر حملے کا مقدمہ درج کرلیا، کریکر بم حملے میں2 افراد 22 سالہ ریحان اور 20 سالہ یونس معمولی زخمی ہوئے گئے تھے، واقعہ بھتہ کا شاخسانہ قرار دیا تھا،شاہراہ فیصل کے علاقے گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب دکان کے سامنے بال بم کے دھماکے کا مقدمہ ملزمان کیخلاف درج کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔