سہراب گوٹھ، کلفٹن، بفرزون اور جوہر میں کریکر حملوں کے مقدمات درج

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 10 اپريل 2014
بفرزون سیکٹر15/A-3کی الرحمن آٹوز پرحملہ بھتہ خوری کا شاخسانہ تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل

بفرزون سیکٹر15/A-3کی الرحمن آٹوز پرحملہ بھتہ خوری کا شاخسانہ تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل

کراچی: سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے ملک آغا ہوٹل والی گلی کے قریب واقع انڈس پلازہ کے سامنے ایوب گوٹھ پولیس چوکی کی موبائل پر کیے جانے والے کریکر بم حملے کا مقدمہ 4 نامزد ملزمان زاہد اﷲ، حمیداﷲ ، کامران اورکبیرکے خلاف چوکی کے انچارج سب انسپکٹرملک جاوید کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

زمزمہ کمرشل اسٹریٹ پر واقع ملبوسات کے شوروم کے باہر کیے جانے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دیسی ساختہ بم کو ایک سیاہ رنگے کے تھیلے میں رکھا گیا تھا،اس میں یوریا کھاد اور دیگر کیمیکل ملائے گئے تھے اور دھماکا خیز مواد کا مجموعی وزن ایک کلو کے قریب تھا ،تیموریہ کے علاقے بفرزون سیکٹر15/A-3 میں قائم  الرحمن آٹوز پر کیے جانے والے کریکر حملے کا مقدمہ درج کرلیا، کریکر بم حملے میں2 افراد 22 سالہ ریحان اور 20 سالہ یونس معمولی زخمی ہوئے گئے تھے، واقعہ بھتہ کا شاخسانہ قرار دیا تھا،شاہراہ فیصل کے علاقے گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب دکان کے سامنے بال بم کے دھماکے کا مقدمہ ملزمان کیخلاف درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔