تھیٹرڈرامہ پاکستان میں پسندکیاجاتاہے ،انورمقصود

شوبز رپورٹر  جمعرات 10 اپريل 2014
ہماراکبھی کسی سے کوئی مقابلہ نہیں رہا،ڈرامے کے اعتبارسے پہلے بھی بہتر تھے اورآج بھی ہیں۔
 فوٹو: فائل

ہماراکبھی کسی سے کوئی مقابلہ نہیں رہا،ڈرامے کے اعتبارسے پہلے بھی بہتر تھے اورآج بھی ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: معروف ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہاہے کہ تھیٹرڈرامہ پاکستان میں پسند کیا جا تا ہے مجھے ٹیلی وژن پرعوام نے جتناپسندکیااتناہی تھیٹرپربھی پذیرائی ملی ہے ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہناتھاکہ ہماراکبھی کسی سے کوئی مقابلہ نہیں تھاہم ڈرامے کے اعتبارسے ہم سب سے بہترتھے اورآج بھی ہیں۔ تھوڑی بہت خامیاں سب میں ہوتی ہیں شایدہم میں بھی ہوں مگربہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ایک سوال کے جواب میں انورمقصودکاکہناتھاکہ کراچی کی عوام ڈرامہ،شاعری،اورمیوزک کوسمجھتے ہیں۔

انکاجمعلوں کی باریکی کوسمجھنااوران پرداددینافنکاروں کوحوصلہ فراہم کرتاہے میں نے اپنے کیرئیرمیں جتنابھی کام کیاوہ پاکستان کی محبت اورعوام کی خاطرکیاہے امیدہے کہ مزیدخدابہترکام کرنے کاموقع دیگامیرے ڈراموں میں مزاح کاعنصرعوام کے ذہنوں کوتازگی بخشتاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔