ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 9 فروری 2023
فوٹو : رائٹرز

فوٹو : رائٹرز

استنبول: ترکیہ کے جنوبی صوبے ہاتے میں تقریباً 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق امدادی کارکنان نے بتایا کہ ہیلن نامی بچے کی حالت ٹھیک اور اسے طبی یونٹ کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اسی طرح، آدیامان صوبے میں سرچ اور ریسکیو ٹیم نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ زندہ بچ جانے والوں میں سے تین کو اسٹریچر پر لے جایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 15ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ترکیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہزار 391 اور شام میں مرنے والوں کی تعداد 2ہزار992 تک پہنچ گئی ہے۔ زلزلے سے دونوں ممالک میں ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔