- پی ٹی آئی کا جلسہ، مینار پاکستان جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند
- بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین میں میزائل فائر کردیا
- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا

فوٹو : انادولو ایجنسی
پیرس: فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک مرتبہ پھر متنازع کارٹون شائع کیا ہے جس میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کا مذاق بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق آرٹسٹ پیئرک جوئن کی ڈرائنگ میں ملبے کے ڈھیر کے درمیان منہدم عمارتوں کو دکھاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہاں ’’ٹینکس بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
چارلی ہیبڈو کی جانب سے جاری کیے گئے کارٹون پر سوشل میڈیا صارفین پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ صارفین نے فرانسیسی میگزین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کارٹون نے اس سانحے کا مذاق اڑایا جس نے دو ممالک کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے اس ڈرائنگ کو ’’قابل نفرت‘‘، ’’شرمناک‘‘، بغاوت اور نفرت انگیز تقریر کے مترادف قرار دیا ہے۔
ایک خاتون صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میگزین کے لیے اپنی حمایت واپس لے رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ کارٹون میں چارلی ہیبڈو کی ’’حقیقی روح‘‘ کو دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’’اس اخبار کی آمدنی کا واحد ذریعہ اسلامو فوبیا ہی ہے۔‘‘
امریکی مسلمان اسکالر عمر سلیمان نے کہا کہ ’’ہزاروں مسلمانوں کی موت کا مذاق اڑانا اس بات کی انتہا ہے کہ کس طرح فرانس نے ہمیں ہر طرح سے غیر انسانی تصور کیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 16ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ترکیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہزار 873 اور شام میں مرنے والوں کی تعداد 3ہزار162 تک پہنچ گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔