گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے

زبیر نذیر خان  جمعرات 9 فروری 2023
پی سی بی اور فرنچائزرز وجہ بتانے سے گریزاں (فوٹو:ٹوئٹر)

پی سی بی اور فرنچائزرز وجہ بتانے سے گریزاں (فوٹو:ٹوئٹر)

  کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے اپنے پریکٹس سیشن اچانک منسوخ کردئیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمز کو ایک بجے پریکٹس سیشن کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچنا تھا تاہم پریکٹس کو منسوخ کردیا گیا جس کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س بی) اور فرنچائزرز کے ذمہ داران اس حوالے سے خاموشی اپنائے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔