شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟

زبیر نذیر خان  جمعرات 9 فروری 2023
لیگ اسپنر کی اپنی شادی میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لیگ اسپنر کی اپنی شادی میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے دیرینہ دوست شاداب خان کی شادی میں شرکت کی بجائے بیٹنگ پریکٹس کو ترجیح دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابراعظم نے مسلسل تیسرے دن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنی مشقیں جاری رکھیں، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی راولپنڈی میں شادی میں شرکت سے اجتناب برتا اور پریکٹس کو فوقیت دی۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کی نیشنل اسٹیڈیم پر پہلے پریکٹس سیشنز منسوخ کرنے کی وجہ بھی شاداب خان کی شادی ہی نکلی۔

مزید پڑھیں: شاداب خان کی مہندی، حسن علی کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیشتر کھلاڑی اپنے ساتھی کرکٹر کی شادی کی تقریب میں شرکت کی وجہ سے کراچی نہیں پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ شاداب خان پاکستان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوگیا

گزشتہ دنوں شاداب کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جبکہ کل لیگ اسپنر کی مہندی تقریب تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی جبکہ حسن علی کے اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ شاداب کو ہار پہنا رہی تھیں۔

https://twitter.com/cricketpakcompk/status/1623643629486059521

https://twitter.com/cricketpakcompk/status/1623643629486059521

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔