ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کل سماعت کے لیے مقرر

ارشد شریف قتل کیس تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی اپنی رپورٹ عدالت کو پیش کرے گی


ویب ڈیسک February 12, 2023
(فوٹو فائل)

سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ کل دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔

ارشد شریف قتل کیس تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی اپنی رپورٹ عدالت کو پیش کرے گی۔ کینیا جانے سے پہلے ارشد شریف قتل کیس کی رپورٹ اسپیشل جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

مزید پڑھیں؛ ارشد شریف قتل؛ اقوام متحدہ کو تحقیقات میں شامل کرنے پر بات کریں، سپریم کورٹ

واضح رہے کہ اس سے قبل، 5 جنوری کو از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ اسپیشل جے آئی ٹی نے اب تک 41 لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ تحقیقات کینیا، امارات اور پاکستان 3 حصوں پر مشتمل ہے۔

گزشتہ سماعت کے دوران ارشد شریف کی بیوہ نے اسپیشل جے آئی ٹی کے 2 ارکان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی ارکان ملزمان کے ماتحت افسران ہیں۔

مقبول خبریں