سوناکشی کے دل میں ہالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ کام کی خواہش مچلنے لگی

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اپريل 2014
اینی میٹڈ تھری ڈی فلم 'ریو2' پاکستان اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں 11 اپریل کو ریلیز کی جا رہی ہے، بالی ووڈ اداکارہ۔ فوٹو: فائل

اینی میٹڈ تھری ڈی فلم 'ریو2' پاکستان اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں 11 اپریل کو ریلیز کی جا رہی ہے، بالی ووڈ اداکارہ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: ہالی ووڈ کی اینی میٹیڈ تھری ڈی فلم ‘ریو2′ میں اپنی آواز ریکارڈ کرانے والی بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کے دل میں ٹام کروز، بریڈ پٹ اور جارج کلونی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مچلنے لگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہالی ووڈ فلم کی اینی میٹڈ تھری ڈی فلم ‘ریو 2′ میں کام کرکے بہت مزہ آیا، اگر موقع ملا تو ٹام کروز، بریڈ پٹ اور جارج کلونی کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ تھری ڈی فلم ‘ریو2′ پاکستان اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں 11 اپریل کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔