دانش تیمور کو کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ کی کونسی فلم آفر ہوئی؟

ویب ڈیسک  منگل 14 فروری 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان شوبز کے مشہور اداکار دانش تیمور نے میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ کی کامیڈی  فلم آفر ہوئی تھی۔

حال ہی میں دانش تیمور ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان حسن چوہدری کے ساتھ بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ سے ایک بڑی آفر ملی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں کرینہ کے ساتھ فلم آفر ہوئی جس کے لئے وہ اور عائزہ بےحد پُرجوش تھے وہ بالی ووڈ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ تھی جس کے لئے وہ بلکل تیار تھے۔

دانش تیمور نے کہا کہ مجھے پروڈکشن کی جانب سے تاریخیں بھی دی گئیں، مجھے اور جاوید شیخ کو ٹیم نے فائنل کیا، فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہونی تھی لیکن پھر کرینہ کپور حاملہ ہو گئیں اور فلم میں ہمیں کاسٹ نہیں کیا جا سکا  کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ دانش تیمور ایک باصلاحیت اور دنیا بھر میں مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘، ’دیوانگی‘ اور’کیسی تیری خودغرضی‘ شامل ہیں جس میں شائقین کی جانب سے ان کی پرفارمنس کو بےحد پسند کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔