- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
- اسرائیلی یرغمالی حماس کے سربراہ کے حسن سلوک کے معترف
- قومی کرکٹرز کی شکایت؛ رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
- بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
- ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا
پی ایس ایل 8؛ ملتان سلطانز کم بیک کے خواہاں، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ

رضوان امیدوں کا محور،سرفراز الیون سفر کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلیے پُر عزم۔ فوٹو: پی ایس ایل
لاہور: پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز کم بیک کے خواہاں ہیں جب کہ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا۔
پی ایس ایل کے سیزن 8 میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، میزبان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر پہلے معرکے میں سرخرو نہیں ہوسکی۔
لاہور قلندرز نے سنسنی خیز معرکے میں ایک رن سے فتح پائی،کپتان محمد رضوان اور شان مسعود اچھی فارم میں ہیں، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ اور خوشدل شاہ بھی میچ ونر ہیں،البتہ انھیں اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے کیلیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی
بولرز میں اسامہ میر نے کراچی کنگز کو جوائن کرنے والے عمران طاہر کا خلا بخوبی پر کیا، احسان اللہ بھی اچھی فارم میں ہیں،عقیل حسین، شاہنواز دھانی اور ثمین گل کو لائن و لینتھ بہتر بنانا ہوگی۔
دوسری جانب گزشتہ سیزن کی بانسبت متوازن نظر آنے والا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ بھی مہم کا فاتحانہ آغاز کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گا، مارٹن گپٹل اور جیسن روئے چھکے چھڑا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی پر فخر زمان کو پلاٹ دے دیا
کپتان سرفراز احمد اننگز کو استحکام دینے کے اہل ہیں، افتخار احمد، عمر اکمل اور محمد نواز بھی بڑا اسکور بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد حفیظ متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں،پیس بیٹری میں نسیم شاہ اور محمد حسنین امیدوں کا محور ہوں گے۔
اوڈین اسمتھ بھی کارآمد میڈیم پیسر ہیں، وانندو ہسارنگا، محمد نواز اور افتخار احمد اسپن بولنگ کا جادو جگائیں گے،حفیظ اگر پلیئنگ الیون کا حصہ بنے تو ان کی سلو بولنگ بھی لیفٹ ہینڈڈ بیٹرز کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔