بگ تھری کی حمایت کرکٹ کی تباہی ہے،ذکاء اشرف

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اپريل 2014
تمام ممالک سے پہلے ہی دو طرفہ سیریز کی حمایت کرچکے ہیں۔
ذکا اشرف  فوٹو: اے ایف پی/ فائل

تمام ممالک سے پہلے ہی دو طرفہ سیریز کی حمایت کرچکے ہیں۔ ذکا اشرف فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین ذکاء اشرف نے بگ تھری کی حمایت کو کرکٹ کی تباہی کے مترادف قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذکاء اشرف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بگ تھری کی حمایت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے کرکٹ کی تباہی کے مترادف قرار دے دیا ہے۔ ذکاء اشرف کا کہنا ہےکہ تمام ممالک سے پہلے ہی دو طرفہ سیریز کی حمایت کرچکے ہیں اور بھارت نے تو 7 سال کے لیے مستقبل کے ٹورز کو قبول ہی نہیں کیا ہے۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بگ تھری کی حمایت کرکٹ کی تباہی کے مترادف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔