انٹر سائنس اور کامرس ریگولر کا امتحانی شیڈول جاری، پیپرز 22 اپریل سے ہونگے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 11 اپريل 2014
سائنس کے پرچے صبح اورکامرس کے دوپہر میں ہونگے، دوسرے مرحلے میں انٹر پرائیویٹ کامرس اور انٹر ریگولر؍پرائیویٹ آرٹس کے امتحانات لیے جائیں گے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

سائنس کے پرچے صبح اورکامرس کے دوپہر میں ہونگے، دوسرے مرحلے میں انٹر پرائیویٹ کامرس اور انٹر ریگولر؍پرائیویٹ آرٹس کے امتحانات لیے جائیں گے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سرکاری ونجی کالجوں کے طلبہ وطالبات کے لیے22اپریل سے شروع ہونیوالے انٹرسائنس(پری انجینئرنگ اورپری میڈیکل) اورکامرس(ریگولر)کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014 کا امتحانی شیڈول جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت پہلے مرحلے میں انٹرریگولر(سائنس ؍کامرس) جبکہ دوسرے مرحلے میں انٹرپرائیویٹ کامرس اورانٹرریگولر؍پرائیویٹ آرٹس   کے امتحانات ہونگے،شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے کے امتحانات میں سائنس کے پرچے صبح ساڑھے9سے ساڑھے12جبکہ کامرس ریگولرکے امتحانات دوپہرکے اوقات میں ڈھائی سے ساڑھے پانچ بجے تک ہونگے، پری میڈیکل سال دوئم کے شیڈول کے مطابق 22اپریل کوپری میڈیکل پارٹ ٹو کواردوٹوکاپرچہ ہوگا23اپریل کواردوپرچہ ون،24کونباتیات ٹو،25کوانگریزی ون،26کوانگریزی ٹو،28کوحیوانیات ٹو،8مئی کونباتیات ون،9مئی کوکیمیاء ٹو، 10 مئی کواسلامیات ،12کوطبعیات ،13کوحیوانیات ون جبکہ 14مئی کوکیمیاء ون کاپرچہ لیاجائے گا۔

انٹرسال اول  پری میڈیکل کے شیڈول کے مطابق پہلا پرچہ 23اپریل کواردوکالیاجائے گا25اپریل کوانگریزی ون، 29 کو طبعیات ون،3مئی کوکیمیاء ون ،8کونباتیات ون، 10کواسلامیات اور13مئی کو حیوانیات ون کا پرچہ ہوگاپری انجینیئرنگ اورجنرل گروپ کے شیڈول کے مطابق پری انجینیئرنگ اور جنرل گروپ پارٹ ٹوکا22اپریل کواردو ٹو، 23اپریل کواردوون،24کومعاشیات ٹو،25کوانگریزی ون،26کوانگریزی ٹو، 30 کو ریاضی ٹو،2مئی کومطالعہ پاکستان،3مئی کوکمپیوٹرسائنس ون،5کوطبعیات ٹو،7مئی کوریاضی ون،8کوشماریات ون، 9مئی کوکیمیاء ٹو،10کواسلامیات ،12کوطبعیات ون،13کومعاشیات ون اور 14کوکیمیاء اور شماریات ٹو کاپرچہ ہوگا۔

سائنس پری انجینیئرنگ اورجنرل گروپ پارٹ ون کا23اپریل کواردوون،25اپریل کوانگریزی ون،29 کو طبعیات ون،3کوکیمیاء ون، 6مئی کوریاضی ون، 8مئی کوشماریات ون، 10کواسلامیات اور 13 مئی کو معاشیات ون کاپرچہ لیاجائے گاعلاوہ ازیں کامرس ریگولرکے شیڈول کے تحت پارٹ ٹو کا22اپریل کوانگریزی ٹو، 24کوکمرشل جغرافیہ  ٹو،26اپریل کواردوٹو،28اپریل کواصول معاشیات ٹو، 30 کو اصول معاشیات ون،2مئی کوشماریات ٹو،3مئی کواردوون،5کوانگریزی ون، 6مئی کواسلامیات،7مئی کواکائونٹنگ ٹو، 9مئی کو مطالعہ پاکستان ،12مئی کواصول معاشیات ون،14کواکائوٹنگ ون اور16مئی کوبزنس میتھمیتھکس ون کاپرچہ ہوگاکامرس ریگولرپارٹ ون کا 23مئی کوانگریزی ون، 25کوبزنس میتھمتھکس ون، 29اپریل کواصول معاشیات ون، 3مئی کواردوون، 6 مئی کواسلامیات ،8کواکائونٹنگ ون جبکہ 10مئی کوپرنسپل آف کامرس ون کاپرچہ منعقدہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔