کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے کوئی دور نہیں کرسکتا، سراج الحق

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 11 اپريل 2014
حکمت عملی جلد تشکیل دیں گے، نومنتخب امیر جماعت اسلامی کی وفد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

حکمت عملی جلد تشکیل دیں گے، نومنتخب امیر جماعت اسلامی کی وفد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری حکمت عملی اور پالیسی میں اولین ترجیح ہے۔

کشمیریوں نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کی ہیں، ان کوآزادی کی منزل سے کوئی دور نہیںکر سکتا، پاکستان کی حکومت اورقوم کایہ بنیادی فرض ہے کہ وہ کشمیریوں کی سرپرستی کرے، یہ ہماری ذمے داری ہے اس سے ہم غافل نہیں رہ سکتے۔

جمعرات کو جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر عبد الرشید ترابی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے اور جماعت اسلامی پوری قوم کو کشمیریوں کی پشت پرلائے گی، بہت جلدکشمیری قیادت سے مشاورت کرکے حکمت عملی تشکیل دیںگے۔عبدالرشیدترابی نے نومنتخب امیر کے کشمیر پر دو ٹوک موقف کو سراہااورکہاکہ قومی سطح پر نئی صف بندی کی ضرورت ہے، بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کی باتیں کرنے سے کشمیریوں کے زخموں پرنمک پاشی ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔