پاکستان اہم پڑوسی،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،منموہن سنگھ

آن لائن  جمعـء 11 اپريل 2014
بھارت کواس وقت ایک سیکولرحکومت کی اشدضرورت ہے جوبدلتے حالات کے مطابق فیصلے کرسکے،وزیراعظم۔
 فوٹو: فائل

بھارت کواس وقت ایک سیکولرحکومت کی اشدضرورت ہے جوبدلتے حالات کے مطابق فیصلے کرسکے،وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان اورافغانستان کوایک پڑوسی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کیلیے مذاکرات جاری رہیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ بھارت کواس وقت ایک سیکولرحکومت کی اشدضرورت ہے جوبدلتے حالات کے مطابق فیصلے کرسکے ۔ ملک کودرپیش شدید مشکلات اورچیلنجوں سے نمٹنے کیلیے دانشمندی سے ہرسطح پرکام کرناہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔