15 نومبرتک بلدیاتی الیکشن کرادیں گے، پرویز خٹک

نمائندہ ایکسپریس / مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 11 اپريل 2014
مسائل حل نہ ہوئے توکرسی چھوڑ دوں گا، عابد شیر کی وزارت خود چوروں کی پشت پناہ ہے۔ فوٹو: فائل

مسائل حل نہ ہوئے توکرسی چھوڑ دوں گا، عابد شیر کی وزارت خود چوروں کی پشت پناہ ہے۔ فوٹو: فائل

نوشہرہ / پشاور: وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ماضی کے کرپٹ حکمران ہماری حکومت کو ناکام کہہ رہے ہیں، وہ ذرا اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں۔

صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلیے بالکل تیار ہے سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیوںپراعتراضات اٹھائے اس لیے اب الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر15نومبر تک بلدیاتی انتخابات کروا کر تمام اختیارات عوام کو منتقل کریں گے۔ نوشہرہ کے علاقے جلو زئی ہائوسنگ سیکم ،جلو زئی میں بارانی ڈیم کا سنگ بیناد رکھنے کے بعد ڈاگ اسما عیل خیل میں اجتماع سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت  میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ وفاقی وزیر عابد شیر علی دروغ گوئی پر مبنی بیانات دیکرصوبے اور وفاق کے درمیان نفرت کی فضاپیدا کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔عابدعلی کی وزارت  چوروں کی پشت پنائی کررہی ہے۔پختونوں کے مسائل حل نہ کرسکا تو کرسی چھوڑ دونگا، اصولوں پر سودا بازی نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔