بھارت آشنا نے شادی کا مطالبہ دہراتے رہنے پر شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا

قاتل سیکیورٹی گارڈ نے گھروں میں کام کرنے والی ملازمہ سے جنسی تعلق بھی استوار کیا تھا


ویب ڈیسک February 18, 2023
پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا، فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے پیچھے جھاڑیوں سے 35 سے 40 سال کی عمر کی ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جو ہاؤسنگ سوسائٹی کا 40 سالہ سیکیورٹی گارڈ ہے۔ جس نے پہلے گھروں میں کام کرنے کے لیے آنے والی شادی شدہ خاتون سے دوستی کی۔

بعد ازاں اس شادی کے وعدے پر جنسی تعلق استوار کرلیا۔ مقتولہ شادی کرنے پر بار بار زور دے رہی تھی جس پر ان کے درمیان تکرار بھی ہوتی رہتی تھی۔ ایک دن اسی تکرار پر طیش میں آکر سیکیورٹی گارڈ نے دوپٹے سے خاتون کا گلا گھونٹ دیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے عقب میں جھاڑیوں سے بھرے علاقے میں لاش پھینک دی۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران چوکیدار کے بیان پر شک ہوا جس پر اس سے سختی پوچھ گچھ کی گئی۔

سیکیورٹی گارڈ نے تفتیش کے دوران اپنا جرم تسلیم کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں