فلم’’ریوالررانی‘‘ میں انتہائی بولڈ کردار ادا کیا ہے، کنگنا رناوت

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اپريل 2014
ریوالر رانی' ایک غیر معمولی فلم ہے، اس فلم میں ہر چیز ایک مختلف انداز سے پیش کی گئی ہے، کنگنا۔
فوٹو: فائل

ریوالر رانی' ایک غیر معمولی فلم ہے، اس فلم میں ہر چیز ایک مختلف انداز سے پیش کی گئی ہے، کنگنا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی نووارد اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ نئی آنے والی فلم ’’ریوالر رانی‘‘ میں بے باک اداکاری دیکھ کر کوئی بھی مجھ سے شادی نہیں کرے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں لکھ کر دینے کے لئے تیار ہوں کہ ان کی نئی آنے والی فلم ریوالر رانی میں بے باک اداکاری دیکھ کر کوئی بھی ان سے شادی کرنے کو تیار نہیں ہوگا، کنگنا  کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی امید نہیں تھی کہ گزشتہ ماہ ریلیر ہونے والی فلم ’’کوئین‘‘ اتنی زیادہ کامیاب ثابت ہوگی۔

شائقین نے کوئین میں میری اداکاری کو پسند کیا اور مجھے بھی فلم میں اپنا کردار بہت زیادہ اچھا لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ عوام کو ریوالر رانی بھی بہت پسند آئے گی کیوں کہ یہ ایک  غیر معمولی فلم ہے اور اس میں ہر چیز ایک مختلف انداز سے پیش کی گئی ہے، فلم  17 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔