فیروز خان کا شرمین عبید چنائے سے معافی مانگنے کا مطالبہ

شرمین نے ایک مرتبہ بھی میرا موقف سننے کیلئے مجھ سے رابطہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، اداکار


ویب ڈیسک February 19, 2023
فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار فیروز خان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

اداکار نے شرمین عبید چنائے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن کو بدنام کرنے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیروز خان نے شرمین عبید چنائے کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

فیروز خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شرمین عبید نے اُن کا موقف سنے بغیر صرف بے بنیاد الزامات پر اُن کے خلاف نفرت کی مہم چلائی اور لکس اسٹائل ایوارڈ کو واپس کیا۔




اداکار نے ہفتے کے روز انسٹاگرام پر لیگل نوٹس کا ایک عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شرمین عبید چنائے خود کو ایک تحقیقی صحافی کہتی ہیں جبکہ ان کا عمل دعویٰ کی نفی کرتا ہے۔

فیروز خان کے مطابق شرمین عبید نے جھوٹے الزامات پر فوری ردعمل دیتے ہوئے میرے خلاف مہم چلائی اور انہوں نے ایک مرتبہ بھی میرا موقف سننے کیلئے مجھ سے رابطہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں