ملتان سلطانز سے بدترین شکست پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا ردعمل
شادی کے بعد حالات بدلتے ہیں، میں بھی کوشش کرتا ہوں ٹائم مینیج کر پاؤں، شاداب خان
ملتان سلطانز کے ہاتھوں بدترین شکست پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا ردعمل سامنے آگیا۔
شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور لیڈر میں آخری گیند اور آخری کھلاڑی تک ہار نہیں مانتا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہار جیت لگی رہتی ہے، شادی کے بعد حالات بدلتے ہیں، میں بھی کوشش کرتا ہوں ٹائم مینیج کر پاؤں۔
شاداب خان نے مزید کہا کہ ہم نے گراؤنڈ اور اپوزیشن ٹیم کے مطابق اپنی بینچ سیٹنگ کی، ٹی وی پر دیکھنے سے چیزیں آسان لگتی ہیں، ملتان میں شائقین کا کراؤڈ ہمیشہ ہی بھر پور ہوتا ہے، اچھی کرکٹ کو ہمیشہ سپورٹ ملتی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو ملتان میں پی ایس ایل 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 191 رنز ہدف کے تعاقب میں 17.5 اوورز میں 138 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے تھے۔