پی ایس ایل8 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی سے پرانے حساب چکانے کو بیتاب

باہمی مقابلوں میں ناکامیوں کے سلسلے کو بریک لگانے کی کوشش ہوگی


Sports Desk February 20, 2023
مارٹن گپٹل توجہ کا مرکز، پشاور کی توقعات کا بوجھ بابر کے کندھوں پر ہوگا۔ فوٹو : پی سی بی

پاکستان سپر لیگ کا نواں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ گلیڈی ایٹرز زلمی سے پرانے حساب چکانے کو بیتاب ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں نواں میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی آمنے سامنے ہوں گے، گزشتہ 5 باہمی مقابلوں میں پلڑہ مکمل طور پر زلمی کے ہی حق میں رہا ہے جس نے پانچوں میچز میں گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

سرفراز الیون کی پشاور کے ہاتھوں ناکامیوں کا سلسلہ 2020 تک محیط ہے، گذشتہ میچ میں برق رفتار سنچری اسکور کرنے والے مارٹن گپٹل ایک بار پھر گلیڈی ایٹرز کی جانب سے توجہ کا مرکز ہوں گے، افتخار احمد سے بھی دھواں دار اننگز کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے، کپتان سرفراز بھی بیٹ کے ساتھ جیت میں حصہ ڈالنے کو پرامید ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی گلیڈی ایٹرز پر برتری کا سلسلہ جاری رکھنے کیلیے پراعتماد ہے، کپتان بابراعظم اور محمد حارث بیٹنگ میں توقعات کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہوں گے جبکہ بولنگ اٹیک میں سلمان ارشاد اور سینئر پیسر وہاب ریاض ٹیم کو فتح دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں