- ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ 287 روپے سے نیچے آگئے
- میکسیکو میں تارکین وطن کے ٹرک کو حادثہ؛10 ہلاک اور 25 زخمی
- زلزلے کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی، ڈائریکٹرنیشنل سونامی سینٹرکراچی
- پاکستان اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا چیمپیئن بن گیا
- شیخ رشید کے لاپتا بھتیجے شاکر اور ملازم گھر پہنچ گئے
- کینیڈا کے پارک میں ریچھ نے میاں بیوی اور ان کے کتے کی جان لے لی
- فافن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر تجزیہ غلط فہمی پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن
- کورونا ویکسین بنانے والے ماہرین نے طب کا نوبل انعام جیت لیا
- آرمی چیف نے کہا ہے اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا، وزیر داخلہ
- کوئٹہ میں ماں نے 4 بچیوں سمیت زہر پی کر خودکشی کرلی
- عدت میں نکاح جرم نہیں، ثابت ہوبھی جائے تو سزا نہیں، وکیل عمران خان
- سندھ میں 50 ہزار سے زائد مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
- ویرات کوہلی اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ
- برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ نے اقلیتوں سے امتیازی سلوک پر بھارت کو آئینہ دکھا دیا
- عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم
- پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے، پی ٹی آئی کی اضافی دستاویزات جمع
- مردم شماری میں کے پی کی آبادی کم دکھانے کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری
- اخراجات میں کٹوتی اور گیس مہنگی کرنے کیلیے آئی ایم ایف جائزہ مشن رواں ماہ پاکستان پہنچے گا
- سعودی ولی عہد نے مرسیڈیز دیکر بچے کی معصوم خواہش پوری کردی؛ ویڈیو وائرل
- محکمہ تعلیم کی فری شپ دینے کے لیے اسکولوں کو 4 روز کی مہلت
قبض ختم کرنے والے تھرتھراتے کیپسول کی کامیاب آزمائش

تھرتھراہٹ والے کیپسول سے دائمی قبض کو دور کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل
جارجیا: دائمی قبض کئی امراض کی وجہ بنتا ہے اور اب ماہرین نے اس کے علاج کے لیے کسی دوا کے بغیر تھرتھراتا کیپسول بنایا ہے جو بالغان میں قبض سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کو دوگنا کرکے ان کی تکلیف کو رفع کرسکتا ہے۔
جرنل آف گیسٹراینٹرولوجی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق میڈیکل کالج آف جارجیا اور آگسٹا یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین نے ایک انچ لمبا ایسا کیپسول بنایا ہے جو آنتوں میں تھرتھراہٹ پیدا کرتا ہے۔ اس سے معدے کے اندرونی حرکت (باول موومنٹ) بڑھتی ہے اور یوں قبض کی کیفیت دور ہوجاتی ہے۔
ستیش راؤ اور ان کے ساتھیوں نے یہ کیپسول بنایا ہے جو امریکا بھر کے 90 مراکز میں 300 سے زائد بالغ افراد پر آزمایا ہے۔ اس کیپسول کو لیٹکس سے پاک عام پلاسٹک سے تیار کیا گیا ہے جسے گولی کی طرح نگلا جاسکتا ہے۔ یہ پیٹ میں جاکر دو گھنٹے تک تھرتھراتی رہتی ہے۔ مریضوں کو ہفتے میں پانچ روز تک روزانہ دو گھنٹے اسے مرحلے سے گزارا گیا۔
کیپسول پیٹ میں جاکر پہلے تین سیکنڈ تک ارتعاش پیدا کرتا ہے اور اس کے بعد 16 سیکنڈ خاموش رہتا ہے۔ جب روزانہ کے دو سیشن ختم ہوجاتے ہیں تو یہ کیپسول ازخود بدن سے خارج ہوجاتا ہے۔ مریض کو بیرونی طور پر بہت کم محسوس ہوتا ہے لیکن واضح رہے کہ یہ دوا نہیں بلکہ ایک آلہ ہے جو معدے کے دیواروں کو بھی حرکت دیتا ہے اسے سے اجابت میں تیزی آتی ہے اور قبض دور ہوسکتا ہے۔
کیپسول استعمال نہ کرنے والے کے مقابلے میں جن افراد نے ارتعاشی کیپسول پیٹ میں اتارا ان کے معدے کےحرکت 39 فیصد تک بڑھی اور ان کے قبض کی کیفیت بھی کم ہوئی۔
توقع ہے کہ یہ کیپسول دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔