نیسپاک نے بحرین میں توانائی شعبہ کامنصوبہ حاصل کر لیا

منصوبہ الدر انٹیگریٹڈ واٹر اینڈ پاور پلانٹ کی صلاحیت 1500 میگاواٹ ہے، منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود


February 22, 2023
منصوبہ الدر انٹیگریٹڈ واٹر اینڈ پاور پلانٹ کی صلاحیت 1500 میگاواٹ ہے، منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود۔ فوٹو: فائل

انجینئرنگ کی معروف کنسلٹنسی فرم نیسپاک نے بحرین میں توانائی شعبے کا ایک منصوبہ جیت لیا ہے۔

نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے یہ بات میڈیا کو بتایا کہ نیسپاک نے بحرین میں توانائی شعبے کا ایک منصوبہ جیت لیا ہے، الدر انٹیگریٹڈ واٹر اینڈ پاور پلانٹ کی صلاحیت 1500 میگاواٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیسپاک کی خدمات کے دائرہ کار میں الدر-II پلانٹ کیلیے سالانہ کارکردگی ٹیسٹ کا انعقاد شامل ہے، اس پلانٹ کو 2022 میں مکمل کیا گیا تھا۔ پروجیکٹ دو ماہ کا ہے، اور اس پروجیکٹ کا کلائنٹ NOMAC ہے، الدر پروجیکٹ کمپنی نیسپاک کیلیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں