مرد اچھا ہو تو اس کیلئے سب کچھ چھوڑا جا سکتا ہے سابق اہلیہ عمران اشرف
میں نے عمران اشرف سے طلاق لی نہیں ہے بلکہ مجھے طلاق دی گئی ہے، کرن اشفاق
اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ ماڈل اور اداکارہ کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے طلاق نہیں لی انہیں طلاق دی گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ گفتگو کرنے کیلئے سوال جواب کا سیشن رکھا جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
اس سیشن میں عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے مداحوں کے نجی معاملاتِ زندگی سے جُڑے تمام سوالات کا بھی جواب دیا جن میں ان کی طلاق کا موضوع زیادہ زیرِ بحث رہا۔
اداکارہ نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے عمران اشرف سے طلاق لی نہیں ہے بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔
ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا عمران اشرف نے انہیں بولڈ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں شادی سے پہلے زیادہ بولڈ تھی اور شادی کے بعد شوہر کی خواہش پر خود کو تبدیل کر لیا تھا۔
ساتھ ہی عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ مرد اچھا ہوتو اس کے لئے سب کچھ چھوڑا جاسکتا ہے۔ دوسری شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ جب نصیب ہوگا تب دوسری شادی کر لیں گی۔
یاد رہے کہ سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اس جوڑی نے سال 2022 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روحام ہے۔