آئی پی ایل کا کامیاب انعقاد یو اے ای میں پاک، بھارت مقابلوں کی راہ ہموار کریگا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 12 اپريل 2014
ہم بی سی سی آئی کو اس پرقائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ڈیوڈ ایسٹ۔ فوٹو: فائل

ہم بی سی سی آئی کو اس پرقائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ڈیوڈ ایسٹ۔ فوٹو: فائل

ابوظبی: ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظبی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ ایسٹ کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کا انعقاد مستقبل میں یواے ای میں پاک، بھارت مقابلوں کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

خلیجی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈیوڈ ایسٹ نے کہا کہ اگرچہ ہمارے میدانوں پر گذشتہ 12برس میں کئی بین الاقوامی میچز منعقد ہوچکے ہیں اور گذشتہ ایک دہائی میں ہم نے کئی میچز کی میزبانی کامیابی سے کی ہے، لیکن آئی پی ایل کی صورت ایک بڑا ایونٹ ہمارے میدان میں منعقد ہونے جارہا ہے، ہم اس سے سیکھیں گے ، گذشتہ دن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسکواڈ نے ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگ کے میچز کا یہاں پر کامیاب انعقاد سے یہاں پر پاک بھارت مقابلوں کی راہ ہموار ہوگی اور ہم بی سی سی آئی کو اس پرقائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔